نئی دہلی ۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل کا نتیجہ واضح ہوا لیکن جس طرح ہوا وہ کسی کو اچھا نہیں لگ رہا۔ 102 اوورز کے بعد بھی میچ ٹائی ہو اور چمپئن کے لئے تکنیکی سہارے لینے پڑے تو ہارنے والی ٹیم اور دیکھنے والے شائقین مایوس تو ہونگے اور قوانین پر بحث جاری ہے۔ سچن تنڈولکر نے بھی کہا کہ میچ کے فیصلے کے لئے ایک اور سوپر اوور ہوناچاہئے تھا ، بائونڈریز کی بنیاد پر فیصلہ درست نہیں لگتا ، ورلڈ کپ کا فائنل ہو یا کوئی بھی گیم اس حوالے سے قانون کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔