بھی کورونا پازیٹیو ، پریش راول ٹیکہ لینے کے بعد بھی کورونا سے متاثر
ممبئی۔ مشہور کرکٹر اور سابق کپتان ٹیم انڈیا سچن تندولکر کی طبی جانچ میں کوویڈ19مثبت پایا گیا ہے اور انہوں خود اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں۔سچن نے ایک ٹیوٹ کیا ہے کہ ’’میں نے خود اپنی طبی جانچ کروائی اورکوویڈ کے تمام احتیاطی اقدامات کیے ،لیکن میری جانچ مثبت پائی گئی ہے ،مگر اثرات معمولی پائے گئے ہیں‘‘۔ سچن کے بعد یوسف پٹھان کا بھی کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے ۔ اداکار و سیاستداں پریش راول جنہوں نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا تھا آج وہ خود ہی کورونا کا شکار ہوگئے اور انکی کوویڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔