کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’لیجنڈ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آپ کا ہاسپٹل میں وقت مختصر رہے اور آپ کی صحتیابی کا عمل اس سے بھی تیز ہو۔‘اس سے قبل وسیم اکرم نے کورونا کے باعث ہاسپٹل میں زیرعلاج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ہاسپٹل میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔