پیرس: ہندوستان کے سچن سرجیراو نے یہاں جاری پیرا اولمپکس گیمز میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 46 ایونٹ میں 16.32 میٹر کے ایشین ریکارڈ فاصلہ کے ساتھ پیرالمپکس میں اپنے عالمی اعزاز میں سلور میڈل شامل کرلیا ہے۔ 34 سالہ کھلاڑی نے اپنے پہلے کے 16.30 میٹر کے ایشیائی ریکارڈ کو بہتر بنانے کی اپنی دوسری کوشش میں دن کا بہترین تھرو کیا جو اس نے مئی میں جاپان میں ہوئے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتتے ہوئے قائم کیا تھا۔ کینیڈا کے گریگ اسٹیورٹ نے 16.38 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹوکیو پیرا اولمپک گولڈ کا دفاع کیا۔کروشیا کے لوکا باکووچ نے 16.27 میٹر کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔