جے پور:راجستھان انتخابات سے پہلے کانگریس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ دراصل اس کی ایک وجہ سی ایم اشوک گہلوت اور سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ کے درمیان جاری تعطل ہے۔ پیر کو راجستھان کانگریس کے سینئر لیڈروں نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے تمام اعلیٰ لیڈروں کی ون ٹو ون میٹنگ بلائی۔ لیکن سچن پائلٹ نے اس میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی۔ جب میٹنگ بلائی گئی تو سچن پائلٹ اپنے علاقے کے ووٹروں میں شامل تھے۔جے پور میں بلائی گئی اس میٹنگ میں سی ایم اشوک گہلوت، راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی گووند سنگھ دوتاسارا نے پارٹی کے ایم ایل اے کے ساتھ ون ٹو ون بات چیت کی۔ سچن پائلٹ ٹونک سے ایم ایل اے ہیں اور اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو بھی ان سے ون ٹو ون بات کرنی تھی۔ لیکن وہ اس ملاقات کے لیے جے پور نہیں آئے۔ سچن پائلٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں ان کی عدم شرکت کو کسی اور طرح سے نہیں دیکھا جانا چاہیے…