سچن پائلٹ نے ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس کا نام ہٹادیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ راجستھان میں کانگریس سے نکالے گئے پارٹی لیڈر سچن پائلٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل سے کانگریس کانام ہٹا دیا ہے ۔پائلٹ نے اس کیساتھ ہی راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی کانگریس کے صدر کا ذکر بھی ہٹا دیا ہے ۔ پائلٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سچ کو پریشان کیا جاسکتا ہے ، شکست نہیں دی جاسکتی۔خیال رہے کہ پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کو باغیانہ موقف اختیار کرنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے راجستھان کانگریس میں لڑائی جاری ہے ۔ آخر کار کانگریس نے منگل کو پائلٹ اور راجستھان کے وزیر خوراک رمیش مینا اور سیاحت کے وزیر وشویندر سنگھ کو کابینہ اور پارٹی سے نکال دیا ہے ۔