سچن پائلٹ کیس :راجستھان ہائیکورٹ کا آج فیصلہ

,

   

جئے پور۔ راجستھان کی کانگریس حکومت میں بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ سچن پائلٹ نے اپنے حامی ارکان اسمبلی کے ساتھ اسپیکر کی نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے اس کو چیلنج کیا تھا۔ منگل کو عدالت نے اس کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کو 24 جولائی تک ملتوی کردیا تھا۔ سچن پائلٹ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اسپیکر سی پی جوشی کی جانب سے انہیں ’’نااہل‘‘ قرار دینے کی نوٹس پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے اسپیکر سے نوٹس کو روکنے کی درخواست کرتے ہوئے اس مقدمہ کے فیصلہ کو 24 جولائی تک محفوظ رکھا ہے۔ اسپیکر نے باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس کا جواب داخل کرنے کیلئے دی گئی مہلت میں جمعہ کی شام 5:30 بجے تک توسیع کردی ہے۔ اس دوران اسپیکر سی پی جوشی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور ہائیکورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی جس کو ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔ اس طرح سچن پائلٹ کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تاہم جمعہ کو ہائیکورٹ اپنا فیصلہ سنائے گی۔