سچن کو آج بھی اس گیند پر آوٹ دوں گا:گولڈ

   

لندن۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2011میں سعید اجمل کی گیند پر سچن تنڈولکر کو آوٹ قرار دینے والے امپائر ایان گولڈ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔اْنہوں نے کہا ہے کہآج بھی وہ گیند دیکھیں گے تو سچن کو آوٹ ہی قرار دیں گے ، گولڈ نے ڈی آر ایس میں سے امپائرز کال کوختم کردینے پر بھی زور دیا۔ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ میں سعید اجمل کی ایک گھومتی ہوئی گیند پرسچن کوایل بی ڈبلیوآوٹ دینے کا فیصلہ اس وقت گراونڈ میں کھڑے امپائر گولڈ نے دیا لیکن پھر اچانک سچن نے ریویو لیا اور تھرڈ امپائر نے فیصلے کو بدلتے ہوئے سچن کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا جس پر تنازعہ کھڑا ہوا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایلیٹ پینل کے سابق رکن این گولڈ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ اس گیند کو دیکھیں گے تو تنڈولکر کو آوٹ ہی قرار دیں گے۔