سچن کے خلاف بولنگ میرے کیرئیر کا خزانہ :اختر

   

کراچی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اورموجودہ دور میں کرکٹ تبصرہ نگار شعیب اختر نے ہندوستان کے سابق کپتان اور سوپر اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو انکی 47 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی ہے۔اخترنے اپنے پیغام میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو ان کی 47 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ سچن کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کے ساتھ اور آپ کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اور آپ کو جانتا ہوں۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں آپ کے خلاف جو بولنگ کی وہ میرے کرکٹ کیریئر کا خزانہ ہے۔