سچ سامنے آنا چاہیے”: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اسد کے انکاؤنٹر کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا

   

لکھنؤ:امیش پال قتل کیس میں ملوث عتیق احمد کے بیٹے اسد اور اس کے شوٹر غلام کو ایس ٹی ایف نے جمعرات کو جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عتیق احمد کو اسی معاملے میں پریاگ راج کی سی جے ایم عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔ انکاؤنٹر کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے بھی ٹویٹ کرکے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج پریاگ راج کے عتیق احمد کے بیٹے اور ایک دوسرے کے پولیس مقابلے میں مارے جانے پر بہت چرچے ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ وکاس دوبے کے واقعے کے دہرائے جانے کا ان کا خدشہ سچ ثابت ہوا ہے۔ اس لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات ضروری ہے تاکہ واقعے کے مکمل حقائق اور سچائی عوام کے سامنے آسکے۔