سڈنی اوپیرا ہاؤس کے قریببجلی گرنے سے چار افراد جھلس گئے

   

سڈنی: ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کے روز سڈنی اوپیرا ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد جھلس گئے جب وہ آسمانی بجلی کے ایک شدید طوفان کے دوران ایک درخت کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے۔ایمبولینس کارکنان نے بتایا کہ چاروں بوٹانک گارڈن میں درخت کے نیچے ہلاک ہوئے جو بندرگاہ کے کنارے پر واقع فنِ تعمیر کے شاہکار سڈنی اوپیرا ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر تھا۔نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے ڈومینک وونگ نے کہا کہ تھوڑی دیر کیلئے ان سب کے ہوش و حواس گم ہو گئے تھے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جھلس بھی گئے اور دل کے دورے کی علامات بھی ظاہر ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں دو مرد اور دو خواتین جن کی عمریں تقریباً 20 سے 30 سال تک کی تھیں ۔ کا جائے وقوعہ پر طبی عملے نے علاج کیا اور انہیں ’’سنگین اور مستحکم‘‘ حالت میں سڈنی کے ہاسپٹلوں میں لے جایا گیا۔