سڈنی27جولائی (یو این آئی) آسٹریلیائی پولیس نے ایک فرانسیسی شہری پرمبینہ طور پر 20 کلو گرام سے زیادہ میتھم فیٹامائن لانے کا الزام لگایا ہے ۔آسٹریلیائی بارڈر فورس (اے بی ایف) اور آسٹریلیائی فیڈرل پولیس (اے ایف پی) نے اتوار کے روز کہا کہ 20 سالہ فرانسیسی شہری کو 20 جولائی کو ایمسٹرڈیم پہنچنے پر سڈنی ایئرپورٹ پر افسران نے روکا۔اے بی ایف کے ذریعہ تلاشی لینے پرسامان میں مبینہ طور پر ویکیوم سیل بند بیگ ملے ، جس میں 22 کلو گرام کرسٹل مادہ پایا گیا۔ جانچ میں اس مادے کی شناخت میتھم فیٹامائن کے طور پر ہوئی ، جس کے بعد اس شخص کوگرفتار کر لیا۔اس پر ایک بارڈر کنٹرول ڈرگ کی تجارتی مقدار درآمد کرنے اور ایک بارڈر کنٹرول ڈرگ کی تجارتی مقدار رکھنے کا الزام تھا۔ ہر جرم میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوتی ہے ۔افسران کے مطابق، ضبط شدہ منشیات کا تخمینہ آسٹریلیائی ڈالر (13.1 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے اور یہ 220,000 انفرادی سودے فراہم کر سکتی تھی۔