سڈنی میں لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ

   

سڈنی : آسٹریلوی ریاست نیو ساو?تھ ویلز کے شہر سڈنی اور دیگر علاقوں میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد حکام نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 5ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ حکام نے کہا ہے کہ ریاست میں جو بھی شہری گھر پر رہنے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا اس سے موقع ہی پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ حکام کاکہنا ہے کہ ہمیں اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے جو اس سے قبل نیو ساؤتھ ویلز میں نہیں دیکھی گئی۔