سڈنی : غیر ملکی مسافروں کے لیے آئندہ ماہ سے لازمی قرنطینہ کی پابندی ختم کر رہا ہے جو کورونا کے پیش نظر نافذ کی گئی سخت پابندیوں کے خاتمہ کی طرف ایک اشارہ ہے۔آسٹریلیا کی سرحدیں 19 ماہ سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہزاروں آسٹریلوی شہری پھنس کر رہ گئے تھے اور ناقدین نے آسٹریلیا کو ’تنہا ریاست‘ قرار دیا تھا۔ آسٹریلیا میں داخل ہونے والے ہر شخص کو ہوٹل میں 14 دن کے قرنطینہ کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ ہورہے تھے۔