سڈنی ۔ یکم جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لانگر نے کہا ہے کہ 3 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ حالانکہ نوجوان اسپنر مچل سوئپ سن کے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انھیں ٹسٹ کرکٹ میں کیرئیر کے آغاز کا موقع دیا جائے گا لیکن لانگر نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ لانگر لیگ اسپنر مچل کی نٹ میں کارکردگی سے کافی متاثر ہوئے ہیں لیکن انھوں نے کہاکہ ٹیم کا ردھم بہترین ہے۔