سڈنی 14جون (یو این آئی) آسٹریلیا کے ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے شہر سڈنی میں جمعہ کی رات گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور ایک شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ این ایس ڈبلیو پولیس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11:50 بجے سڈنی کے انر- ویسٹ میں پیٹرشیم کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس نے قریبی گھروں کو خالی کرالیا جبکہ فائر اور ریسکیو ٹیموں نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ایک خاتون (82) کی لاش گھر کے اندر سے ملی جبکہ ایک اور 57 سالہ شخص کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا، جس کے بعد اسے مستحکم حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔افسران نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
