سڈنی ہاربر پر اسرائیل کیخلاف مظاہرے

,

   

سڈنی :3اگست ( ایجنسیز) جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلیا بھی ایک ایسے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں وقتاً فوقتاً وہاں کے ہر شہر میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف ہمیشہ مظاہرے ہورہے ہیں ۔ تازہ ترین مظاہرہ سڈنی ہاربر پر کیا گیا جہاں ہزاروں لوگ فلسطینی کا پرچم تھامے ہوئے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ اسرائیل فوری طور پر معصوم فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ روک دے اور جنگ بندی کیلئے بات چیت کی میز پرآئے۔