سڑکوں پر رکاوٹ بننے والے برقی پولز، ٹرانسفارمرس کو نکال دینے پر حکومت کی توجہ

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے گریٹر حیدرآباد میں سڑکوں پر رکاوٹ، ٹریفک میں خلل اور سڑک حادثات کا باعث بننے والے برقی پولز اور ٹرانسارمرس کو نکال دینے پر توجہ دی ہے۔ اس سلسلہ میں کل تلنگانہ کی سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے کارپوریٹ آفس میں جی ایچ ایم سی، ٹریفک پولیس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ شہر میں جہاں سڑک کشادگی کے کام ہورہے ہیں وہاں سڑکوں پر ہونے والی رکاوٹوں کو نکال دینے پر توجہ دی گئی۔ بشمول شیخ پیٹ، ونستھلی پورم، ایل بی نگر، گچی باؤلی، اپل، حبشی گوڑہ، مانصاحب ٹینک اور دیگر مصروف سڑکیں۔ اس عمل میں ہونے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے نوڈل آفیسرس مقرر کئے گئے ہیں۔