سڑکوں پر نوجوانوں کی بائیکس پر شعبدہ بازی دوسروں کیلئے بھی خطرہ

   

حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں اکثر رات کے وقت نوجوان بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کرنے کے باوجود نوجوان بائیک پر کرتب بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بائیک پر کرتب بازی کے ذریعہ خود کے لئے اور دیگر مسافروں کے لئے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں نوجوان آدھی رات کو آرام گھر تا شیورام پلی سڑک پر بائیکا اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس کی کارروائی کے باوجود نوجوان اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لارہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔ ش