حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بس چلنے کے فی الحال کوئی امکانات نہیں ہے ۔ قانون حق معلومات کے تحت ایک شخص نے ڈبل ڈیکر بسیس چلانے کا سوال کیا ۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی معاشی بحران کا شکار ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔ جس سے آر ٹی سی بسوں کی تعداد گھٹ رہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی زون کو یومیہ ایک تا دیڑھ کروڑ کا نقصان ہورہا ہے ۔ آر ٹی سی نئی بسیں خریدنے کے موقف نہیں ہے ۔ سالانہ 250 بسیں ناکارہ ہورہی ہیں ۔ ان کی جگہ نئی بسیں خریدنے کے موقف میں بھی ادارہ نہیں ہے ۔ ٹوئیٹر پر ایک شہری نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے شہر میں ڈبل ڈیکر بس چلانے کی خواہش کی تھی جس پر کے ٹی آر نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈبل ڈیکر بس چلانے کا جائزہ لینے پر زور دیا تھا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے ڈبل ڈیکر بس چلانے کی تیاریاں کرنے کی آر ٹی سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی ۔ عہدیداروں نے چند دنوں تک اس معاملے میں سرگرمیاں دکھائی بعد میں خاموشی اختیار کرلی ۔۔ ن