متعلقہ عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، گمبھی راؤ پیٹ کے مختلف مقامات کا دورہ
گمبھی راوپیٹ،سرسلہ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہائبرڈ انیوئٹی ماڈل کے تحت سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سرسلہ ضلع کلکٹر سندیپ کمار جھا نے متعلقہ عہداروں کو ہدایت دی۔ اتوار کے روز انہوں نے یلا ریڈی پیٹ سے مَرّی مڈلہ، نرمالہ سے کولّہ مَدّی، مستاباد سے راجکّا پیٹ، اور گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے لِنگنّا پیٹ کے پل تعمیراتی مقام کا معائنہ کیا۔اسی طرح یلا ریڈی پیٹ منڈل کے وینکٹاپور سے مستاباد منڈل کے ناما پور، تالا پَلّی سے گوڈم، اور اللن تکْنٹا منڈل کے مْسکان پیٹ سے سدی پیٹ تک ہم ماڈل تحت سڑکوں کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور اسکوتیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر نے آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کے مطابق کاموں کو فوری شروع کریں اور عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جائے۔اس معائنہ کے موقع پر آر اینڈ بی ایگزیکٹیو انجینئر وینکٹا رمنیا، ڈی شانتا افسران نکھل، نویا شری، اور دیگر افراد شریک تھے ۔کلکٹر اس دورے کے موقع پرمستاباد منڈل کے گرام پنچایت کے قریب ایک ذہنی معذور خاتون کی موجودگی پر کلیکٹر نے اپنی گاڑی روک کر معائنہ کیا اور مقامی لوگوں سے اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پتہ چلا کہ یہ خاتون مستاباد منڈل کے پوتوگل گاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔کلیکٹر نے فوری طور پر ہدایت دی کہ خاتون کو سِرسلہ ضلع اسپتال لے جا کر طبی معائنہ کروایا جائے اور بعد میں تانگَلّپَلّی منڈل کے منڈے پَلّی میں واقع اولڈ ایج ہوم میں منتقل کیا جائے تاکہ اس کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ اس کے بعد خاتون کو “سَکھی” وہیکل کے ذریعے سرسلہ لے جایا گیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور بعد میں منڈے پَلّی اولڈ ایج ہوم منتقل کر دیا گیا۔