سڑک تعمیر سے لے کر دواؤں کی خرید تک ہر سطح پر بدعنوانی: اکھلیش یادو

   

لکھنؤ :سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار مین سڑک بنانے سے لے کر دواؤں کی خرید تک میں ہر سطح پر بدعنوانی اور کمیشن خوری کا دور دورہ ہے۔ یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ہر ایک ضلع کے تعمیراتی کام میں بدعنوانی کی سطحیں کھل رہی ہیں۔ ایسی بدعنوانی کسی حکومت میں نہیں ہوئی تھی۔ اسمارٹ سٹی اور گنگا کی صفائی کے نام پر جم کر لوٹ ہوئی ہے۔ بی جے پی اسمارٹ سٹی کے نام پر شہر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ شہروں میں صفائی نہیں ہے ۔ کئی اضلاع میں عوامی نمائندوں نے سڑک کی تعمیر میں ہوئی بدعنوانی کو سامنے لانے کا کام کیا ہے۔