سڑک توسیع میں جانے والی اراضی کے مالکین کو معاوضہ کی ادائیگی

   


بھینسہ:بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل میں کلّور سے داؤنلّی تک جانیوالی آراینڈ بی شاہراہ کی تعمیر وتوسیع کے دوران مختلف مواضعات جن میں وینکور ،اندکور ،کنٹالہ اور کلّور کے کاشتکاروں کی جملہ 6.3 ایکڑ زرعی اراضی آراینڈ بی شاہراہ میں چلے جانے پر حکومت کی جانب سے متاثرہ 42 کاشتکاروں میں جملہ 48 لاکھ 30 ہزارروپیئے کے چیکس حکومت کی جانب سے آرڈی او دفتر میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور آرڈی او ای راجو نے بطورمعاوضہ اداکیا اس موقع پرکنٹالہ منڈل تحصیلدار سریدھر کے علاوہ محکمہ مال کے عہدیداران ،ٹی آرایس مقامی قائدین کرشنا ،رامو ،فاروق احمد صدیقی ،محمداقبال اور کسانوں کی کثیرتعداد موجودتھی اس موقع پررکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ حکومت تمام شعبہ جات بلخصوص کسانوں کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے مختلف اسکیمات سہولیات فراہم کررہی ہے جس کی ملک میں نظیرنہیں ملتی اور تلنگانہ میں تمام افراد ٹی آرایس حکومت کی خدمات سے بیحد متاثراورخوش ہے۔