سڑک حادثات ، پانچ افراد کی موت

   

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 24 سالہ ایس کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل ابراہیم پٹنم سے ادی بٹلہ جارہا تھا کہ ٹپرلاری کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ نندی گاما پولیس کے مطابق 59 سالہ شخص راملو جو ایدولہ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 23 اکٹوبر کو یہ شخص آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 23 سالہ نکھیل جو پیشہ سے مزدور دنڈیگل علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو اترپردیش علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 22 اکٹوبر کو یہ شخص کام کے بعد تھک کر سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دے دیا ۔ اس حادثہ میں نکھیل فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ رمیش جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ ناگرکرنول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 22 اکٹوبر کو یہ شخص اس کی لاری لیکر حیات نگر علاقہ پہونچا اور لاری کو سڑک کے کنارے پارک کرنے کے بعد سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 60 سالہ آر چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ یہ شخص جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن جوکل پیدل جارہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔