نرمل میں آر ٹی اوکی نئی عمارت کا وزیر جنگلات کے ہاتھوں افتتاح
نرمل /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر سے دور نرمل ضلع میں بے شمار ترقیاتی کام انجام دئے گئے ۔ یہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی مستحکم قیادت کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے نرمل کے مضافاتی علاقہ چنچولی میں 3 کروڑ پچاس لاکھ روپئے کے خرچ سے تعمیر شدہ نرمل ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس RTO کی نوتعمیر شدہ عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد نرمل میں کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ عمارت کا تعمیری کام آخری مراحل میں ہے ۔ ضلع نرمل میں انتہائی عصری طور پر تعمیر کئے گئے ۔ آر ٹی او آفس میں تمام تر سہولتیں فراہم کیک گئی ہیں ۔ لائیسنس اور گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے آفس آنے والوں کو ویٹنگ ہال بھی بنایا گیا ۔ بالخصوص احاطہ میں بڑی تعداد میں شجرکاری بھی کی گئی ۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں اور سڑک حادثات سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی رفتار پر قابو رکھیں ۔ انہوں نے آر ٹی او نرمل مسٹر کے اجئے کمار ریڈی کو ان کی نشست پر بیٹھنے کو کہا اور اجئے کمار ریڈی نے اپنی نشست سنبھالی اس موقع پر ضلع کلکٹر ورون ریڈی ، سینئیر ٹی آر ایس قائد کے رام کرشن ریڈی صدرنشین بلدیہ جی ایشور و محکمہ کا اسٹاف موجود تھا ۔