سڑک حادثات: مدد کے بجائے صرف تصویر کشی افسوسناک

   

کوتہ کوٹہ منڈل میں شعور بیداری پروگرام، ایڈیشنل ایس پی شاکر حسین کا خطاب

ونپرتی۔یکم؍ اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے کوتہ کوٹہ منڈل مستقر میں ای ایم آر آئی کے زیراہتمام محکمہ پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ٹاؤن کے لوگوں کے لیے کسی حادثے کی صورت میںکی جانے والی معاونت اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہی کانفرنس کا انعقاد عمل آیا ۔اس موقع پر اے ایس پی شاکر حسین ونپرتی ضلع نے کہا کہ سڑک حادثے میں گاڑیوں کی لاپرواہی سے چلنے کی وجہ سے اگر کوئی شخص فوت ہوجاتا ہے تو اس کے خاندان کو بہت زیادہ اذیت نقصان پہنچتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مدد فراہم کرنی چاہیے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنی چاہیے۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ذہنی ہمت دینے کے لیے ایمبولینس کو اطلاع دی جائے ۔ حادثے کے وقت ہم جو ہمت انسان کو دیتے ہیں وہ ضروری ہے ورنہ حادثے کا شکار ہونے والے کو ابتدائی طبی امداد دیے بغیر صرف فوٹو کھینچنا بہت افسوسناک بات ہے۔ بعد ازاں پروگرام میں ای ایم آر آئی ہیلتھ سروس کے ڈاکٹر ستیش نے بتایا کہ حادثے کے دوران زخمیوں کو بچانے کے لیے کس طرح کا علاج کیا جانا چاہیے۔پروگرام میں ونپرتی ضلع کے اے ایس پی شاکر حسین، ڈی ایس پی آنند ریڈی، روڈ سیفٹی ونگ کے ڈی ایس پی چندرا بابو موجود تھے پروگرام میں اس کے علاوہ، کوتہ کوٹہ سی آئی سرینواس ریڈی، کوتہ کوٹہ ایس آئی ناگا شیکھر ریڈی، پیڈا منڈری ایس آئی ہری پرساد اور کوتہ کوٹہ پولیس کانسٹیبل اور عملے نے حصہ لیا۔