حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک 9 ماہ کی حاملہ خاتون فوت ہوگئی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 70 سالہ نور محمد کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نور محمد جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ فلک نما علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل رات موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 22 سالہ نروشا جو کماگوڑہ ، عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن شخص موتی لعل کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی ۔ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران ایک موٹر سائیکل کی زد میں آگئی جو 9 ماہ کی حاملہ تھی ۔ اس خاتون کو رات دیر گئے دو تا تین ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو رات دیر گئے ایک ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ راج شیکھر جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ سنہاپوری کالونی میں رہتا تھا ۔ 23 اگست کے دن یہ شخص موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔