سڑک حادثات میں تین افراد کی موت

   

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) میرپیٹ شاہ میرپیٹ ، اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ ناظم محمد اقبال حسین جو تارناکہ علاقہ کے ساکن اقبال حسین کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ پرمیش جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ ناگر کرنول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی سائی جیوتی جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کی ساکن شخص راجو کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انٹر کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے انٹر کے امتحانات لکھنے کے بعد خاموش ہوتئی گھی ۔ اس لڑکی کو امتحان میں ناکامی کا خوف تھا اور اس خوف سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بیگم پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔