حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 47 سالہ حمید الدین جو عنبر پیٹ علاقہ کے ساکن شہاب الدین کا بیٹا تھا یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر راجندر نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ پلر نمبر 298 کے قریب موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور حمید الدین اس حادثہ میں فوت ہوگیا۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 22 سالہ نوین جو کیٹرنگ کا کاروبار کرتا تھا کریم نگر کا متوطن بتایا گیا ہے 20 جنوری کو نوین موٹر سیکل پر پٹن چیرو علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو اس کی بیٹی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا۔ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع