سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص رماکرشنا جو بھونگیر میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سڑک کنارے موجود آٹو سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ڈندیگل پولیس کے مطابق 30 سالہ روی کرن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ امین پور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر دنڈیگل کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ دوما پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹیا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ دوما علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے آٹو کو ٹکر دے دی اور شدید زخمی حالت میں آٹو میں سوار شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںاور مصروف تحقیقات ہے ۔