حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطاق 36 سالہ شیخ فراز جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بہادرپورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل بہادرپورہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ حمید جو گلبرگہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز ہمایوں نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہو پارہی تھی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 61 سالہ رتن سنگھ جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ لنگر حوض علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل ایک خانگی بس کی ٹکر سے یہ شخص شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ سدھا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن پرساد کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 25 ستمبر کے دن نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ سریکانت جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن شخص رمیش کا بیٹا تھا ۔ کل رات باٹا سنگارام کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔