حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) باچوپلی اور کنچن باغ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ باچوپلی پولیس کے مطابق 19 سالہ ناگا ہیمنت جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن انجینیلو کا بیٹا تھا ۔ کل شام یہ نوجوان گھر واپس ہو رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آگئی اور ہیمنت ہلاک ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطاق 50 سالہ خاتون یاداماں جو لنن نگر بالاپور علاقہ کے ساکن مہانکالی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 22 اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔