سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور کنچن باغ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 25 سالہ ستیش کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کل ستیش کمار اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک ٹاٹا ایس گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 21 سالہ اے پون ریڈی کو کملانگر جلیل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات اپنے ساتھی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ کار میں واپس ہو رہا تھا ۔ تمام ساتھی آئی ایس سدن علاقہ ٹفن کرنے کیلئے آرہے تھے کہ اس دوران کار بے قابو ہوکر ایک مندر کی دیوار سے ٹکرا گئی اور پون ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھی مکیش ، کلیان ، ومشی ، زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع