حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے مضافات میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو ٹپر کی زد میں آگئے ۔ تیز رفتار ٹپر نے دو علحدہ واقعات میں دو افراد کو روندیا ۔ ادی بٹلہ اور گچی باولی پولیس حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ نیلم کرن جو پیشہ سے خانگی ملازم کنگرا ولیج میں رہتا تھا ۔ کرن کا تعلق مریال گوڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ کرن اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ ونڈرلہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹپر نے اسے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں کرن برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی سرینو شدید زخمی ہوگیا ۔ گچی باولی پولیس کے مطابق چلہ لوہت جوگولی دوڈی کے علاقہ میں واقعہ ایک پی جی ہاسٹل میں اپنے بھائی کے ہمراہ رہتا تھا ۔ کل رات موٹر سائیکل پر ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ گچی باولی حدود میں ایک تیز رفتار بے قابو ٹپر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی اور لوہت برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع