سڑک حادثات میں لڑکی کے بشمول 6 ہلاک

   

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ رانی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھی ۔ یہ لڑکی سی آر پی ایف کوارٹرز چندرائن گٹہ میں رہتی تھی جو رام بابو شخص کی بیٹی تھی ۔ آج صبح یہ لڑکی چندرائن گٹہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایس آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 52 سالہ ملیشم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جلال پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا ۔ حیدرآباد سے نلگنڈہ جانے کے دوران عبداللہ پور میٹ حدود میں ایک لاری سے ٹکرانے کے بعد ملیشم شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ شنکر جو چلکور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔ جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 69 سالہ شخص وشال چند جو سینئیر سٹیزن ہیں جو شیورام پلی میں رہتا تھا یہ شخص بنک سے رقم نکالنے کی خاطر ایس بی آئی شاخ این پی اے آیا تھا اور سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ شخص جو پیشہ سے پانی ٹینکر چلایا کرتا تھا ۔ پوتائی پلی علاقہ کے ساکن سوامی کا بیٹا تھا ۔ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 58 سالہ اشوک جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ آج صبح سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آ;ے حادثہ میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔