حیدرآباد۔/19 جولائی، (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 24 سالہ لڑکی بودھی جو مدینہ گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص سائی بابو کی بیٹی تھی 12 جولائی کو یہ لڑکی اپنے ساتھی ابھینو کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 34 پر سڑک حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں شدید زخمی بودھی کل رات فوت ہوگئی۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 60 سالہ شیوا ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شیوا ریڈی ہلاک ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق45 سالہ لکشمیا جو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص 14جولائی کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ ماریڈ پلی پولیس کے مطابق 24 سالہ لکشمن جو ماریڈ پلی علاقہ میں رہتا تھا 18جولائی کو سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر آج فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 58 سالہ محمد فخر الدین جو پلونچہ علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دورن کل فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔
