حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز)شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 7 سالہ ذکی الدین جو رائل کالونی علاقہ کے ساکن تاج الدین کا بیٹا تھا یہ لڑکا ان کے بڑے بھائی 19 سالہ زین الدین کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران ذکی الدین کل رات فوت ہوگیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 68 سالہ یادیا جو چیوڑلہ کا ساکن تھا 8جون کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر کل رات فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 65 سالہ ایم آر ریڈی اور 79 سالہ ماداھو ریڈی کل پہاڑی شریف سڑک پر پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ ایم آر ریڈی یاچارم اور مادھو ریڈی ایل بی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا جو کار میں جارہے تھے کہ مخالف سمت سے دوسری کار ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ افراد فوت ہوگئے۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ پوچیا جو سرکاری ملازم تھا راگھویندر ا کالونی سداشیو پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے 7 جون کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں آج یہ شحص فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔