سڑک حادثات میں چارافراد بشمول ایک کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن لرکی فوت ہوگئی۔ مہیشورم پولیس کے مطابق8 سالہ چٹی جومہیشورم علاقہ کے ساکن ایلیا کی بیٹی تھی یہ لڑکی اس کی والدہ جو مزدور ہے نیلماں کے ہمراہ کام پر گئی تھی اس کی والدہ کام میں مصروف تھی اور لڑکی کھیل میں تھی۔ اس دوران ریت والی لاری کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب لڑکی لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 14 سالہ ڈی رمیا شری جو شیو رام پلی علاقہ کے ساکن راجو گوپال کی بیٹی تھی یہ لڑکی اس کی رشتہ دار ناگراجو اور اس کے ساتھی کے ہمراہ دسہرہ تہوار کی خریداری سے واپس ہورہی تھی کہ پلر نمبر 244 کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی لڑکی فوت ہوگئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق37 سالہ جے موہن جو پیشہ سے خانگی ملازم ناچارم علاقہ کا ساکن تھا کل را ت یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں زخمی موہن علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 37 سالہ کشٹا ریڈی جو پرگتی نگر علاقہ کا ساکن تھا، یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ آج صبح یہ شخص موٹر سکل پر ہائی ٹیک سٹی سے کوکٹ پلی کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔