حیدرآباد ۔ شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں ہرا دروازہ علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ 26سالہ مدھو سدن چاری اور اس کا دوست ہریش برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور ساتھی راجہ شدید زخمی ہوگیا ۔ رحیم پورہ کے ساکنان یہ لڑکے ایک موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر برقی پول سے ٹکرا گئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 28سالہ دمشی کرنا ریڈی جو چودھری گوڑہ علاقہ کا ساکن ، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سیکل سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 44سالہ باسکر جو پیشہ سے خانگی ملازم جو بھگت سنگھ نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں اس کی کار کو موٹر سیکل نے ٹکر دے دی اور ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 22 سالہ نریش جو چکن سنٹر چلاتا تھا ، لیرونا پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔31جولائی یہ شخص موٹر سیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 42 سالہ ٹی راج چاری جو پیشہ سے خانگی ملازم ۔ قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں بلیٹ گاڑی سے گرکر یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔