سڑک حادثات میں 9 افراد ہلاک

   

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آوٹر رنگ روڈ کی سرویس روڈ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 47 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے اکسائز محکمہ کا کانسٹیبل بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص بڑنگ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو کل پھسل بنڈہ سے بالاپور کی جانب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ۔ ڈیفنس کی ڈی سی ایم لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 30 سالہ بکشاپتی جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ سیری لنگم پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز یہ شخص اس کے ساتھی سے ملاقات کیلئے عطاپور آیا تھا اور اس دوران پلر نمبر 77 اور 78 کے درمیان حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں وہ فوت ہوگیا ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 30 سالہ ڈاکٹر وینکٹ جو ملاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج موٹر سائیکل پر بالاپور علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔