سڑک حادثات میں2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ اور سیف آباد پولیس حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 58 سالہ شریف النساء بیگم جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن محمد جہانگیر کی بیوی تھی۔ یہ خاتون کل موٹر سیکل پر لکڑی کا پُل علاقہ سے گذر رہی تھیں کہ تیز رفتار بے قابو ڈی سی ایم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری ای ایس آئی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئیں۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق نیلور کا ساکن 55 سالہ سبا ریڈی جو پیشہ سے بزنس مین بتایا گیا ہے وہ آج ڈی سی ایم گاڑی میں جارہا تھا کہ پدا عنبرپیٹ علاقہ میں دوسری گاڑی سے تصادم پیش آیا۔ اس حادثہ میں سبا ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ع