سڑک حادثات کی روک تھام اور بدعنوان پولیس عہدیداروں پر نظر

   

گانجہ کے خلاف کارروائی میں لاپرواہی پر سخت کارروائی، اسٹیفن رویندرا
حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمشنر کی حیثیت سے محکمہ کے بدعنوان پولیس عہدیداروں پر سخت نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف اقدامات کرنے والے اسٹیفن رویندر ا نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں رہے گی اور نہ ہی پولیس ملازمین کی لاپرواہی کو بخشا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گانجہ کے خلاف جاری ریاست گیر مہم میں سائبرآباد پولیس نے خصوصی سل کو قائم کیا ہے اور 24 گھنٹے خصوصی ٹیمیں گانجہ سربراہ کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی ایس اے نشیلی ادویات کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ مجرمین کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ پُرامن سماج اور پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے معیاری پولیسنگ کو غیر معمولی اہمیت رہے گی اور سائبر آباد پولیس آئی ٹی سیکٹر کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی شی ٹیم کو متحرک رکھا گیا ہے۔ خواتین اور کمسن بچوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سڑک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کوہلاکت سے بچانے کیلئے بہترین پالیسی کے تحت کام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کررہے پولیس عہدیداروں کا ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے۔ تاحال ایک انسپکٹر کو معطل کردیا گیا اور مزید کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ ع