ظہیرآباد؍ کوہیر ۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد پولیس کے زیر اہتمام این کنوکشن فنکشن ہال پستا پور ظہیرآباد میں روڈ سیفٹی شعور بیداری پروگرام منعقد کی گئی جس میں طلباء آٹو ڈرائیور ٹرانسپورٹ مختلف کمپنیوں کے ملازمین نے شرکت کی مہمان خصوصی ضلع ایس پی سنگاریڈی چنوری روپیش نے شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ والدین اپنے بچوں طلباء کو موٹر سیکل ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ روڈ حادثات کی شرح کو کم کرنا سخت ضروری ہے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے سے جان لیوا حادثات سے بچایا جاسکتا ہے۔ عوامی مقامات پر تیز رفتار موٹر سیکل گاڑیوں پر پولیس کڑی نظر رکھیں گء بغیر لائیسنس بچوں موٹر سیکل چلانے پر والدین پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی تلقین کی گئی کہ عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کا عادی بنایا جائے۔ رات کے اوقات میں ڈرائیوروں کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ نشے میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے قوانین پر عمل کر رہے ہیں۔ مہم عوام میں شعور بیدار کرنے، روڈ سیفٹی کو فروغ دینے اور حادثات میں کمی لانے کی پولیس کا اولین مقصد ہے۔ پروجیکٹر پر سٹرک حادثات کے ویڈیو دیکھایا گیا اور طلباء نے نشہ ادویات کے شعور بیداری بیانرس کے زریعہ شعور بیدری کی اس مواقع پر ڈی ایس پی موہن ریڈی سرکل انسپکٹر شیوالنگم ایس آئی ظہیرآباد کاشی ناتھ راج شیکھر پرسادحدنور سرکل انسپکٹر محکمہ پولیس کے عہددروں موجود تھے۔