سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے قومی بیداری مہم: ایس پی

   

Ferty9 Clinic

گمبھی روپیٹ سرسلہ یکم جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ ضلع میں سڑک حادثات کی روک تھام اور عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے 31 جنوری تک قومی سڑک تحفظ بیداری ماہ منایا جا رہا ہے۔ یہ بات سرسلہ ضلع ایس پی مہیش بی۔ گِتے نے بتائی۔اس موقع پر سڑک تحفظ بیداری ماہ سے متعلق پوسٹروں کا ضلع پولیس دفتر میں متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ رسمِ اجراء انجام دیا گیا۔بعد ازاں سرسلہ ضلع ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک تحفظ بیداری ماہ کے دوران ضلع بھر میں سڑک تحفظ اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوام میں وسیع پیمانے پر شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔سرسلہ ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ سڑک تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے ذریعے سڑک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔اس پروگرام میں ویملواڈہ اے ایس پی رْتھوک سائی آئی پی ایس، ایڈیشنل ایس پی چندرایا، ڈی ٹی او لکشمن ودیگرنے شرکت کی ۔