ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی میدک میںروڈ سیفٹی ریالی ‘ ضلع کلکٹر راہول راج کا خطاب
میدک ۔22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثات کی روک تھام میں ہمیں سب کا اشتراک چاہئے ۔ضلع کلکٹرمیدک مسٹر راہول راج نے ’’روڈ سیفٹی ‘‘کے تحت منعقدہ پروگرامس کے اختتامی روز میدک کے بوائزجونیئر کالج گراونڈ سے برائے نیو بس اسٹیشن رام داس سرکل تک نکالی گئی روڈ سیفٹی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ریالی میںاسکولی وکالجس کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے زیراہتمام نکالی گئی اس ریالی کی قیادت ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسرآر وینکٹ سوامی نے کی ۔ اس ریالی میںکلکٹر ضلع راہول راج ‘ ضلع ایس پی میدک اودئے کمار ریڈی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ کلکٹر راہول نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ٹریفک قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ضروری ہے ۔کیونکہ اللہ کی دی ہوئی زندگیاںبہت قیمتی ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موٹرسائیکل چلانے والوںکو چاہئے کہ ہیلمٹ ضرور لگائیں ‘ شراب نوشی نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک سگنلس کالحاظ رکھیں۔ کبھی بھی اوور ٹیک نہ کریں۔کیونکہ حادثات ایسی ہی غلطیوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ دورانر یالی تمام شریک بچوں نے ٹریفک قوانین سے متعلق نعرے لگائے ۔اس ریالی میں ڈی ایس پی میدک پرسناکمار‘ آراینڈ بی آفیسر سردار سنگھ ‘ایم ای او نیلاکنٹم ‘ موٹر وہیکل انسپکٹر وجئے لکشمی ‘ اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس سریکھا‘ سرینواس کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔