سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

   

جگتیال میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر و ایس پی کا خطاب ، شعور بیداری پرزور

جگتیال :ضلع کلکٹر جی روی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلعی سطح پر سڑک حادثات کے انسداد کیلئے موثر اقداما ت کئے جائیں ۔انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر میں ضلع میں سڑک کے حفاظتی اقدمات کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ ضلعی سطح پر قومی شاہراہیں ، محکمہ عمارات و شوراع کے تحت موجود سڑکیں ،محکمہ پنچایت کے تحت سڑکوں پر غاصبانہ قبضوں کو مکمل ہٹادیا جائے۔سڑکوں سے متصل کنوؤں پر گیٹ وال لگوائیں ، دیہی علاقوں میں طمانیت روزگار سے متعلقہ مالیہ سے ان کاموں کو انجام دیاجائے۔سڑکوں پر ناکارہ جھاڑیوں سے خلل نہ پیدا ہونے کیلئے انھیں نکال دیں۔ہر سال سڑکوں کے حادثات میں کمی ہوتی رہے۔جسکے لئے ضروری ہدایات پر عمل آوری کی جائے۔اجلا س میں شریک ایس پی سندھو شرما نے کہا کہ سال 2021 میں 199 شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اور 2093 ڈرنک اینڈ ڈرائیو سے متعلقہ مقدمات کو درج کیا گیا۔جس میں نابالغ بھی موجود ہیں۔سڑک حادثات کی تعداد میں بد قسمتی سے کمی نہیں ہورہی ہے۔ماہ جنوری تا مارچ 115 سواریا ں حادثات کا شکار ہوئیں۔جسمیں نصف سے زائد حادثات قومی شاہراہ پرپیش آئے۔ دھرم پوری، جگتیال ،مٹ پلی ، میڈ پلی اور کورٹلہ میں حادثات کی روک تھام کیلئے قومی شاہراہ پر حادثات کے انسداد کیلئے موثر احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی جائے۔ضروری مقامات پر ریڈیم ، اور اسٹکر لگوائیں۔اندرونی علاقوں میں حادثات کی روک تھا م کیلئے سڑکوں پر موجود گڑھوں کو ڈھانکیں۔اور مرمتی کام کروائیں۔اور حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے عوام میں شعور بیداری کی جائے۔ضلعی عہدیدار محکمہ حمل و نقل شیام نائک،ایم وی آئی سریدھر، ضلعی عہدیدار محکمہ طب سریدھر،کمشنران بلدیات، ای ای پنچایت راج، ای ای محکمہ عمارات و شوراع، ٹاؤن پلاننگ آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔