سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات

   


ناقص ہیلمیٹ تیار کنندوں کے خلاف سائبر آباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد :۔ سائبر آباد پولیس نے سڑک حادثات میں اموات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی قانونی کارروائی کرتے ہوئے ناقص ہیلمیٹ تیار کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ۔ غازی آباد اور فرید آباد علاقوں میں ناقص ہیلمیٹ تیاری کا بھی پتہ چلایا ہے ۔ سائبر آباد ٹرافک پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اب ان ہیلمیٹس کو فروخت کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹرافک سائبر آباد مسٹر وجئے کمار نے بتایا کہ دھیرج کمار اور انیل کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو غازی آباد علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ پولیس کی ٹیم نے غازی آباد پہونچ کر انہیں گرفتار کیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ کویڈ 19 کے آغاز سے قبل سائبر آباد میں ناقص ہیلمیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔ اور اب ہر زاویہ سے تحقیق کے بعد دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر آباد حدود میں گذشتہ سال سڑک حادثات میں 775 اموات واقع ہوئیں ۔ جن میں 455 اموات موٹر سیکل سوار افراد شامل ہیں ۔ ان میں 375 افراد بغیر ہیلمیٹ کے کم اور 80 افراد ہیلمیٹ کا استعمال کررہے تھے ۔ پولیس نے جب ان اموات کی وجوہات کا پتہ چلایا تو نتائج سامنے آئے کہ جن افراد کی ہیلمیٹ استعمال کے بعد بھی موت ہوئی وہ ناقص ہیلمیٹ کا استعمال کررہے تھے ۔ ٹرافک پولیس نے اس بات پر توجہ مرکوز کی انہوں نے ناقص کوالیٹی کی ہیلمیٹ تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔۔