حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) سڑک حادثہ میں ہلاک اے آر کے ہیڈ کانسٹیبل منور کے افراد خاندان میں کمشنر رچہ کنڈہ نے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ کمشنر پولیس مسٹر مہیش بھگوت نے آج منور کے افراد خاندان کو کمشنریٹ طلب کیا اور تحفظ خاندان کوٹم بھدرا دتا کے تحت 798320 روپئے تقسیم کئے ۔ کمشنر نے منور کی بیوہ تنویر کو 398320 روپئے کا چیک پیش کیا اور ان کے بچوں فرزند سید مظفر اور دختر عرشیہ میں فی کس دو لاکھ تقسیم کئے ۔ آرمڈ ریزرو عنبرپیٹ میں سید منور ہیڈ کاسٹیبل کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ سال 2018 میں دوران ڈیوٹی پیش آئے سڑک حادثہ میں منور زخمی ہونے کے بعد فوت ہوگئے تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ( ایڈمن ) شلپا کے علاوہ پولیس اسوسی ایشن کے صدر سی ایچ بھدرا ریڈی و دیگر موجود تھے ۔