سڑک حادثات : 10 سالہ لڑ کی اور 14 سالہ لڑکے کی موت

   

حیدرآباد۔ 28جنوری ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے شیخ پیٹ میں ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک دس سالہ بچی کی جان اس وقت چلی گئی جب ایک تیز رفتار لاری اس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر اس کے والد لڑکی کو مانیکونڈا میں اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق فلم نگر پولیس اسٹیشن حدود میں منگل کی صبح ایک یہ حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ۔ پولیس کے مطابق لاری نے بائک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے لڑکی گر گئی اور لاری کے پہیوں کے نیچے آ گئی۔وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کے والد کو چوٹیں آئیں۔میڑچل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10 ویںجماعت کا 14 سالہ تیجا چودھری ہلاک ہوگیا جو ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس ہورہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔