سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد 21ڈسمبر (یواین آئی) شادی میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تلنگانہ کے راماگنڈم کے مبارک نگرسے تعلق رکھنے والا خاندان آٹو میں منچریال جارہا تھا کہ گوداوری کھنی نگرکے قریب دو لاریوں میں تصادم ہوگیا اورایک لاری آٹو پرگرپڑی جس میں یہ خاندان سفرکررہا تھا۔ اس حادثہ میں 30 سالہ شکیل ان کی بیوی ریشما بیگم اوران کی تین ماہ کی بیٹی سعدیہ ہلاک ہوگئے ۔